دالبندین میں پرائمری گرلز اسکول پر 18 سال سے بااثر شخص قابض، عوامی حلقوں کی تشویش

دالبندین (یو این اے) دالبندین میں پرائمری گرلز اسکول پر 18 سال سے بااثر شخصیت کے قبضے کا انکشاف بلوچستان کے ضلع دالبندین میں ایک پرائمری گرلز اسکول پر 18 سال سے بااثر شخصیت کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے ڈپٹی کمشنر دالبندین حسین جان بلوچ نے کہاہے کہ دالبندین میں واقع پرائمری گرلز اسکول کلی رسول بخش نوتیزئی پر ایک بااثر شخصیت نے 18 سال سے قبضہ کیا ہوا تھا، اس بااثر شخصیت نے اسکول کو اپنی ذاتی رہائش گاہ بنارکھا تھادوسری جانب ڈی سی چاغی نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے اسکول سے قبضہ ختم کراکے عمارت محکمہ تعلیم کے حوالے کردی ہے اور محکمہ تعلیم نے گرلز پرائمری اسکول میں خواتین عملہ تعینات کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں