وزیراعلیٰ بلوچستان کا وڈھ میں پولیس اہلکاروں اور مولانا عبدالشکور کی حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پانچ زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہو نے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ المناک حادثہ میں قیمتی جانی ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے و زیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار وں کو صبر جمیل عطا کرے وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے حادثات کی روک تھام دورویہ شاہراہ کے منصوبے کی تکمیل سے ہی ممکن ہے وزیراعظم محمد شریف سے درخواست ہے کہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کر کے اسسے جلد مکمل کیا جائے وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس اور انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کے لئے موثر سٹریٹیجی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی وزیر مزہبی امور مولانا عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور ایک ممتاز عالم دین اور مخلص انسان تھے مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیراعلءنے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالءمرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔


