میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کوئٹہ شہر میں آوارہ کتوں کاراج قائم
کوئٹہ:میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کوئٹہ شہر میں آوارہ کتوں کاراج قائم ہے ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے کاخدشہ ہے،خوف کی وجہ سے بچے اورخواتین گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں،عوامی حلقوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے میزان چوک، لیاقت بازار،مسجدروڈ، پشین اسٹاپ ودیگر مقامات پر آوارہ کتوں کی بہتات ہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کی عدم توجہی کے باعث گلی کوچے اورشاہراہوں پر دن بھرکتوں کے غول پھرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے کاخدشہ ہے ،خوف کے مارے بچے اورخواتین گھروں میں محصورہوکررہ گئے ہیں،عوامی حلقوں کاکہناتھا کہ طویل عرصے سے شہر میں ڈاگ شوٹنگ مہم شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے جگہ جگہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کررکھا ہے ،انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام سے مطالبہ کیا کہ آوارہ کتوں کوتلف کرنے کیلئے خصوصی مہم چلایاجائے۔


