عید قریب آتے ہی کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

کوئٹہ: عید قریب آتے ہی کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مرغی کاگوشت 600 ،گائے کا گوشت 850 سے 900 ،بکرے کا گوشت 1400 سے 1500 روپے کلو تک پہنچ گیا ،ثابت چاول 290 سے 370 روپے کلو ،ٹوٹا چاول 170 سے 290 روپے تک کلو میں دستیاب ہے ،چینی فی کلو 130 روپے ،گھی کلو 580 سے 670 روپے ، دال چنا 285 ،دال مسور 270 ،دال ماش 310 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ ماہ رمضان میں فروٹ کی قیمتوں میں دوگنا اضافے کے بعد ناقص کوالٹی کیلا 200 روپے درجن،اعلی کوالٹی 300 سے 350 روپے درجن،کالا کولو سیب 300 سے 400 روپے کلو،سبز کولو 180 روپے کلو، چیکو 190 روپے کلو کیوی پھل 300 روپے، تربوز 110 روپے کلو مالٹا 150 سے 220 روپے، خربوزہ 90 لوکاٹ 300 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ رمضان میں مصالحوں کی قیمتوں میں 100 سے 150فیصد تک کا اضافہ ہو نے سے شہری چھٹ پٹے کھانوں سے محروم ہونے پر مجبور ہو گئے ۔دکانوں میں گرم مصالحہ فی کلو 600 سے بڑھ کر 1600 روپے فی کلو ،زیرہ فی کلو 800 روپے سے بڑھ کر 1600 روپے ، سونڈ ادراک مصالحہ فی کلو 700 روپے سے بڑھ کر 1600 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ،سرخ مرچ کے فی کلو 600 روپے سے بڑھ کر 900 روپے تک ہوگئی جبکہ ہلدی فی کلو 400 روپے سے بڑھ کر 600 روپے ،بڑا گوشت 900 سے 1000 اور چھوٹا گوشت 1700 سے 1800 فروخت کیا جا رہا ہے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں اضافے سے ماہ رمضان میں بازار ویران ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں