نیشنل پارٹی کی فلسفہ سیاست قوم دوستی اور انسان دوستی پر مشتمل ہے،ڈاکٹرمالک

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر قاہدین کے اعزاز میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی انیل غوری و ان کے دوستوں نے افطار ڈنر دیا۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے قاہد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی فلسفہ سیاست قوم دوستی اور انسان دوستی پر مشتمل ہے نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ قوم دوستی انسان دوستی کے بغیر فاشزم ہے،نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے تمام اقوام کو منظم کرنے اور خوبصورت وفاقی پارلیمانی نظام کی تشکیل کی کوشش کررہے تاکہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو اور انسان کہ آزادی و خودمختاری یقینی ہو۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں راتوں رات پارٹی بنایا جاتا ہے پھر بھی انتخابات میں ووٹ کسی کو پڑتے ہیں اور ٹھپہ بازی کے بدولت جیتتا کوءاور ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کے ملک کی سیاست میں نمایاں مقام و کردار تھا مارشل لاءکے خلاف جدوجہد کی، طویل قید و بند کی صعبوتیں برادشت کی۔لیکن آج اس مقام کو برباد کیا گیا حکومت کی فروخت کی خبریں زد عام ہے پوسٹنگ و ٹرانسفر پر بھاری بھرکم لی جارہی ہے۔عوام مہنگائی کے عذاب سے دوچار ہے ایک وقت کی روٹی تک میسر نہیں بےروزگاری عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تقریب میں دو برادر مذائب بیھٹے ہیں جو نیشنل پارٹی کی انسان دوستی کی پالیسی ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کارکن و تنظیم محنت کو جاری رکھیں مستقبل عوام کا اور عوام نیشنل پارٹی کا ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر انیل غوری نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ آغا گل نیاز بلوچ ستار بلوچ یونس بلوچ علی احمد لانگو حاجی عبد الصمد بلوچ حاجی نعیم بنگلزئی ملک نصیر شاہوانی محمود رند ریاض زہری ڈاکٹر رمضان ہزارہ سعید سمالانی آغا زہن شاہ نیشنل پارٹی مستونگ کے رہنما نواز بلوچ جاوید ہزارہ بی ایس او پجار کے رہنما ڈاکٹر طارق بلوچ ایم جے بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں