کوئٹہ، ناتجربہ کار ڈرائیور وں کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ناتجربہ کار ڈرائیور وں کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں میں کم عمراوربغیرلائسنس یافتہ ڈرائیور شہریوں کی زندگی کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہرکی مختلف شاہراہوں اور روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ جس میں رکشہ بسیں سوزوکی ٹریکٹر وغیرہ شامل ہیں جن میں سے اکثر کو کم عمر وبغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز چلاتے نظر آتے ہیں جو نا تجربہ کاری کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوتے ہیں جو اپنی جانوں سمیت شہریوں کی زندگی کیلئے بھی خطرہ بن گئے ہیں کم عمر ڈرائیورز کی جانب سے تیز رفتاری اور غلط ڈرائیونگ کے باعث شہر کے مختلف مقامات میں لڑائی جھگڑے کے واقعات معمول بن گئے ہیں اور ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا بھی معمول بن گیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نا تجربہ کار کم عمر بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں