کوئٹہ،چین سفارتخانہ اور قبائلی شخصیات کے جانب سے مستحق خاندانوں میں رمضان پیکیج کے تحت پیکٹس تقسیم کیئے گئے

کوئٹہ ، چمن ، کان مہترزئی: پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کے ذریعے محنت کشوں، غریب و مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک پیکج کے خوراکی مواد کے پیکٹس تقسیم کوئٹہ، کچلاک ، چمن اور دیگر علاقوں میں تقسیم کیے گئے بلوچستان کے قبائلی عمائدین و معززین نے رمضان المبارک کے موضوع اور حقیقی معنوں میں فروغ دینے کے لیے مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے غریب ، محنت کش او مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیے اس موقع پر بلوچستان کے قبائلی عمائدین و معززین ملک امان اللہ خان کاکڑ، محمد آصف ترین، حاجی لالو اچکزئی، میر لیاقت لہڑی ،برات خان خلجی ، سراد قاسم خان ، میر جعفر لانگو اور دیگر نے عوامی جمہوریہ چین کے رمضان المبارک پیکج پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چائنا کی دوستی جسم و روح کے مانند ھے جس سے زندگی بنتی ھے انکے جانب سے غریب و مستحق خاندانوں کے لئے خوراکی مواد کا پیکج کسی قدرتی نعمت سے کم نہیں ہم عوامی جمہوریہ چین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمشہ پاکستان قوم کی مدد، بحالی ، امن و جنگ ہر مشکل گھڑی میں ایک سچے ،مخلص دوست و بھائی بن کر نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں جسے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ عالمی دنیا بھی بطور مثال پیش کرتی ہے آج ہمشہ کیطرح ایک بار پھر سے بلوچستان کے غریب ، محنت کش اور مستحق خاندانوں کی حالت زار کا احساس کرتے ہوئے اس بابرکات رمضان المبارک میں انکے لئے راشن بھجوایا جس پر ہم سب انکے مشکور و ممنون ہیں جو علاقائی مدد ، پاکستان چین کی مضبوط شراکت داری اور آہنی برادر دوستی کا صحیح معنوں میں عکاسی کرتا ھے چینی سفارتخانے کی جانب سے بھیجا گیا راشن کوئٹہ شہر سریاب ، پشتون آباد، کچلاک چمن، کان مہترزئی اور دیگر علاقوں میں تقسیم کیے گئے اس موقع پر راشن وصول کرنے والے خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی جس پر انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے اس مدد کو نعمت قرار دیں کر انکا شکریہ ادا کیا اور پاک چین دوستی کے نعرے بھی لگائیں قبائلی عمائدین نے مزید کہا کہ اس طرح کے محبتانہ ، مخلصانہ اقدامات سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور رفاقت کے بندھن کو مزید مضبوط ہونگے جو موجودہ وقت کا تقاضا اور اشد ضرورت ہے

محمد آصف ترین ترجمان

اپنا تبصرہ بھیجیں