یعقوب عامل کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کٹہرے میں لائے جائے ،اسد بلوچ

کوئٹہ:صوبائی وزیر زراعت و بی این پی عوامی کے مرکزی صدر فرزند بلوچستان راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں انجینئرز یعقوب عامل کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یعقوب عامل بی این پی عوامی کے بنیادی کیڈروں میں سے ایک تھے آپ نے ناصرف پارٹی کی سربلندی کیلئے دن رات ایک کئے تھے بلکہ آپ بلوچی زبان کے ایک نامور ادیب و شاعر بھی تھے، بیلہ بس حادثے کی میتوں کوبروقت ریسکیو کرکے پنجگور لانے میں آپ کا کیلدی کردار تھا، آپ کی ناگہانی شہادت سے میں ایک عظیم ساتھی سے محروم ہوگیا ساتھ ہی پورے بلوچ قوم کیلئے یہ ایک عظیم دل ہلا دینے والا سانحہ ہے جس کا خلا آنے والے کئی صدیوں تک پورا نہیں ہوگا۔ یعقوب عامل کی شہادت پر پنجگور میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں، پارٹی کے تمام کارکن یعقوب عامل کے بلند درجات کیلئے دعا کا اہتمام فرمائیں، پنجگور پولیس کو چوبیس گھنٹے کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ یعقوب عامل کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کٹہرے میں لائے ورنہ بی این پی عوامی سخت سے سخت ردِعمل اختیار کرے گی ساتھ ہی پنجگور میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر آئی جی پولیس سے درخواست کرتے ہیں کو امام بخش بلوچ کو ایک دفعہ پھر پنجگور میں تعینات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں