بندر نے انسانوں کو حیران کردیا

نئی دہلی : بھارت میں انسانوں کی طرح بس میں سفر کرکے بندر نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔بھارتی شہر کولکتا میں ایسے بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بس کے سفر سے لطف اندوز ہوتا نظر ا?رہا ہے، گویا وہ انسانوں کی طرح خود بھی اپنی منزل پر پہنچنے کا متمنی ہو۔ سفر کے دوران بندر اپنے ارد گرد مسافروں کو بڑی حیرانی سے بھی دیکھتا رہا۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور تصاویر پر بھی دلچسپ تبصرے کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں