سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی مر حوم میر ظہور حسین کھوسہ نے تمام عمر اصولوں کی سیاست کی،عبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک سنجیدہ سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک تھے مرحوم نے تمام عمر اصولوں کی سیاست کی۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں