محکمہ فشریز کو ہرسہولیات فراہم کرے تاکہ ساحل سمندر کو ٹرالرز مافیا سے صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرسکے، بلوچستان فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر جلیل احمد رند مرکزی جنرل سیکرٹری صمد بلوچ و دیگر مرکزی عہدیداران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا ہیں کہ محکمہ فشریز کے گشتی ٹیم کی مسلسلہ کاروائی اور اس طوفانی بارشوں کے موسم میں بھی اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر کم سہولیات کے ساتھ دن رات گشت کرراہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے 1200 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کو محدود وسائل کے ساتھ محکمہ فشریز دن رات جہد و جہد کرکے ساحل کی دفعہ کرراہی ہیں۔ حکومت بلوچستان کو چاہیے محکمہ فشریز کو گن بوٹ/ پیٹرولینگ کے لیے نو لیمٹ فیول /گنز/ فراہم کرے اسکے بعد ہمارے فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی دیکھے ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سمندر میں کوہی باڑ تو لاگا نہی سکتا جو لگایا جاہے یا پر محکمہ کے پاس اتنے کثیر تعداد میں بوٹس/ فیول/ملازمین بھی نہی جو تمام ساحل پر 24 گھنٹے تعینات کرسکے۔بلکہ تمام کوسٹل کے ماہیگیروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹ کی اس کام میں مدد کرے فشریز ایمپلائز کو ڈیپارٹمنٹ کے مثبت اقدام میں پیش پیش رہنے کی تاکید کی جاتی ہے اور وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور ایپل کرتے ہیں کہ محکمہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے تاکہ ڈیپارٹمنٹ ساحل سمندر کو ٹرالرز مافیا سے صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں