لسبیلہ میں سیلاب کے دوران ٹوٹنے والے پلوں کی تعمیر نہ ہوسکی، مسافروں کو اذیت کا سامنا

اوتھل (این این آئی) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے دوران ٹوٹنے اور بہہ جانےوالی پلوں کی اب تک تعمیر نہ ہوسکی ہے، حالیہ دنوں میں بارش اور سیلابی ریلے آنے سے بار بار مین شاہراہ کا بند ہونامسافروں کے لیے اذیت کا باعث بن رہا ہے، جب کہ وفاقی حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی خواب خرگوش میں محو۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ پلوں کی تعمیر تاحال نہ ہوسکی۔ اور متبادل راستوں سے کام چلایا چارہا ہے جس کے باعث حالیہ بارشوں سے نچلے درجے کا سیلابی ریلہ آنے سے بھی شاہراہ ہر طرح کے ٹریفک کے لیئے بار بارمعطل ہوجاتی ہے۔ جس کے موجب مسافر بالخصوص خواتین،بچے بوڑھے، بیمار اور معزور افراد کو مشکلات و اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مسافر گھنٹوں شاہراہ کے کھلنے کا انتظار کرتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر مواصلات ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی، وزیر اعلیٰ بلوچستان، رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی، سینیئر محمدقاسم رونجھو،سینیٹر دھنیش کمار پلیانی سے مطالبہ کیا ہے گزشتہ سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ حالیہ اور آنے والے مون سون کی بارشوں میں کوئٹہ تا کراچی مین شاہراہ پر مسافروں کو بارشوں اور سیلاب میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں