جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے مرکزی کردار کی دوبارہ رجسٹرار تعیناتی قابل مذمت ہے ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم صادق

کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما الحاج پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم صادق سمالزئی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے بلوچستان یونیورسٹی میں بدنام زمانہ جنسی ہراںسگی کا اہم کردار سینڈی کیٹ سے سزائے یافتہ محمد طارق جوگیزئی کو دوبارہ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلوچستان کے اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اس عمل سے ایک دفعہ پھر واضح ہو چکا ہے کہ وائس چانسلر نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور اس کرپٹ بد اخلاق آفیسر کو دوبارہ موقع دیا جارہاہے کہ ہو اپنے ٹولے کہ ہمراہ اس مادر علمی میں جنسی ہراسگی کا ایک دفعہ پھر بازار گرم کریں لہذا حکام بلا خصوصاً گورنر بلوچستان اور موجودہ وائس چانسلر سے التماس ہے کہ اس ناہل اور کرپٹ آفیسر کو فوری طور پر رجسٹرار جیسے اہم پوزیشن سے ہٹاکر کسی نیک باکردار آفیسر کو تعینات کیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں