فیضان جتک قتل کیس میں اہلکار کو سزائے موت دیگر کو جرمانے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) فیضان جتک قتل کیس کا فیصلہ، اہلکاران کو سزا و جرمانہ۔ ایڈیشنل سیشن جج ون سریاب اورنگزیب گھمن نے فیضان جتک کا قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی۔ اہلکار سلمان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ، ارسلان، حامد، ظاہر کو عمر قید کی سزا جبکہ پانچ لاکھ جرمانہ، مزید شہزاد احمد کو زخمی کرنے پر بالترتیب تین چار اور پانچ سال سزا، مدعی کی طرف سے بیرسٹر عامر محمد لہڑی، ریاض احمد سومرو اور گوہرام اختر سنجرانی، فیروز خان کاکڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی طرف سے اجمل خان کاکڑ اور نورجان بلیدی ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔
Load/Hide Comments


