بلوچ لاپتہ ہورہے ہیں لیکن اسلام آباد کو بلوچستان کے وسائل درکار ہیں، کبیر محمد شہی
قلات :نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہزاروں کیسز پڑے ہوے ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہورہا ان کو پنجاب کے الیکشن کا فکر لگا ہوا ہیں نیشنل پارٹی شاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں بلوچستان میں آج بھی بلوچ لاپتہ ہورہے ہیں اسلام آباد کو بلوچستان کے وسائل درکار ہے مگر بلوچ عوام کا خیال نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ قلات کے دوران مقامی رہسٹ ہاوس میں پارٹی کارکنوں اور سینر رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین سے میر حاجی یعقوب لانگو ضلعی صدر ستاربلوچ سینر نائب صدر محمد اقبال محمد حسنی کامریڈ ظہور بلوچ سابقہ ضلعی آرگنائزر عبدالستار رودینی حاجی قادرعمرانی محمد عارف قلندرانی حفیظ صائد براہوئی دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ وسائل ریکوڈک سندک کا استعمال کیا بلوچستان کے وسائل بلوچ قوم کی ملکیت ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساہل وسائل کی سودا ہرگز قبول نہیں نیشنل پارٹی حقیقی قوم پرست جماعت ہے جو ساحل وسائل کے حوالے سے واضع اور دوٹوک موقف رکھتی ہے اب تک اپنے موقف نظریے اور منشور پر کسی قسم کی کوئی سودے بازی نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتیں بدلنے سے بلوچستان کے عوام کے حقیقی مسائل جو کہ توں ہے بلوچ نوجوان آج بھی لاپتہ ہورہے ہیں اس لیے بلوچستان کے عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کرکے اپنے حقوق حاصل کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع اہم اقدام ہے قلات اور منگچر کے عوامی حلقوں کو اس حوالے سے دن رات کام کرنا چاہیے تاکہ علاقے کی حقیقی آبادی شمار ہوسکے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تحصیل قلات کی کابینہ اگلے ماہ 11 جون کو تشکیل دیا جاے گا اور تحصیل منگچر میں یونٹ سازی مہم کا آغاز 13 مئی سے شروع کیا جاے گا کارکنان اس کیلیے بھی تیاری کریں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کا زمہ دار ماضی کی حکومت ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی سے بلوچستان کے عوام زیادہ متاثر ہیں مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر حالات کی صورت میں بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق کو چاہیے کہ وہ صوبوں کو انکی جاہز حقوق دیں تاکہ بلوچستان کے لوگوں کا مداوا ہوسکے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست کے بجاے جو انتقامی کاروائیاں ہورہی ہے اس پالیسی کو ترک کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات شفاف ہونا چاہیے اگراس ملک کا اشرافیہ ٹپہ پر زور دیا تو اس ملک کا اللہ حافظ ہیں راتوں رات پارٹیاں بنانے سے ملک نہیں چلا سکتے نیشنل پارٹی عوام کے ووٹوں سے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کریں۔


