کسٹم نے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی چینی اور مونگ پھلی نوشکی اور چمن سے قبضے میں لے لی

کوئٹہ: کسٹم کے عملے نے چینی اورمونگ پھلی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کی چینی اور مونگ پھلی نوشکی اور چمن سے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق کلیکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کلیکٹر عمر شفیق کی نگرانی میں اسسٹنٹ کلیکٹر چمن وقار احمد اور انسپکٹر سمیت دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 1090بوری چینی 488بوری مونگ پھلی جبکہ کسٹم نے لیویز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نوشکی سے 630بوری چینی قبضے میں لی،دونوں کارروائیوں میں 1720بوری چینی اور 488بوری مونگ پھلی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قبضے میں لی ہے وزیراعظم پاکستان کے واضح احکامات کے بعد کسٹم اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں چینی اور دیگرسامان کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں