گوادر انڈس ہسپتال میں بنیادی سہولیات ناپید، لوگ علاج معالجے کیلئے پریشان
گوادر : گوادرکے انڈس ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی بدترین قلت ، عام عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ،ایم پی اے میر حمل کلمتی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر اور سی پیک کے ماتھے کی جومر گوادر کے سب سے بڑے ہسپتال انڈس میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ضلع گوادر کے دور دراز کے لوگ اپنے بیماروں کو علاج و معالج کی غرض انڈس ہسپتال اور ضلعی سول ہسپتال لاتے ہیں مگر وہاں انہیں کسی قسم کی بنیادی سہولیات میہسر نہیں۔ جب کہ دوسری جانب سب سے بڑے قوم پرست پارٹی بی این پی اور ایم پی اے دعوی کرتے ہیں کہ ضلع گوادر انہوں نے عام آدمی کے لئے جنت بنایا ہے، عوامی حلقے گوادر۔گوادر میں پلیری کے رہائشی خاندان کے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بچھو کے کاٹنے کے سے بچے کو انڈس ہسپتال میں لایا گیا مگر معمولی انجکشن اور ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی جو ہسپتال کے احاطے میں تڑپ تڑپ کر دم توڈ گیا جس کے سبب ایک باپ کے بڑھاپے کا سہارا چھین گیا، ایک ماں کی آغوش سونا ہوگیا، علاوہ عوامی شکایات کے مطابق اتنے برے ہسپتال میں سی بی سی ٹسٹ کے سہولیات تک موجود نہیں۔


