دیر میں مظاہرین کے ہاتھوں فورسز کی 8 گاڑیاں اور ٹول پلازہ نذر آتش
دیر(یو این اے )دیر کے علاقے میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دیر کے علاقے چکدرہ میں سکیورٹی فورسز قلعہ میں پی ٹی آئی شرپسندوں نے حملہ کیا جس دوران سکیورٹی فورسز کی 8 گاڑیاں، فرنیچر اور قیام پاکستان سے پہلے بنائی گئی بلڈنگ جلا دی گئی۔شرپسندوں نے چکدرہ میں قائم موٹر وے کے ٹول پلازہ کو بھی نذر آتش کر دیاگیا جب کہ شرپسندوں کی کارروائی کے دوران چکدرہ قلعہ میں فرنٹیئر کور کے جوانوں نے رد عمل نہیں دیا اور صبر کا مظاہرہ کیا۔
Load/Hide Comments


