کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار، اسلحہ، نقد رقم، مسروقہ سامان برآمد
کوئٹہ : کوئٹہ پولیس کی منشیات فروشوں ، اشتہاری مفرور ، مطلوب ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 نشے کے عادی افراد سمیت20 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس ، 1 لاکھ روپے جعلی کرنسی ، 2مسروقہ گاڑیاں ، 5 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے 1 لڑکی کو بازیاب کرالیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ، ایس ای پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر کچلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالظاہر کے قبضے سے 7 کلو چرس برآمد کر کے موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ۔دوسری کارروائی میں تھانہ امیر محمد دستی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے 1 لاکھ روپے برآمد کر کے ملزم منور کو گرفتار کرلیا گیا اس کے علاوہ عبدالخالق سے 1 کلو 530 گرام چرس ایک اور کارروائی میں نامزد ملزمان مہراللہ ، حفیظ ، شمروز کو گرفتار کرلیا گیا اس کے علاوہ نشے کے 5 عادی افراد عزیز احمد، عادل ، محمد ایوب ، ظہور احمد ، موسیٰ کو گرفتار کر کے ریہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کردیا جبکہ 550 میں 4 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی اس کے علاوہ ہنہ اوڑک پولیس نے مفرور ملزم مقبول احمد کو حراست میں لے لیا ایک اور کارروائی میں کیچی بیگ پولیس نے مفرور ملزم عبدالمنان کو گرفتار کرلیا اس کے علاوہ خروٹ آباد پولیس نے ملزم مطیع اللہ سے آدھا کلو چرس دوسری کارروائی میں بشیر احمد سے 1 پستول مع راوﺅنڈ قائد آباد پولیس نے جمعہ خان سے 400 گرام چرس برآمد کرلی سیٹیلائٹ ٹاﺅن پولیس نے کلیم اللہ کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راﺅنڈ نیو کچلاک پولیس نے ایک پسٹل بمعہ راﺅنڈ برآمد کر کے ملزم فاروق شاہ کو گرفتار کرلیا ایک اور کارروائی میں دو نامزد ملزمان محمد عزیز اور عزت اللہ کو گرفتار کرکے مغویہ مسماة (ز) کو بازیاب کرالیا ائیر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پرائیویٹ گن مین محمد ایاز اور نقیب اللہ کو گرفتار کر کے 2 رائفلز بمعہ درجنوں راﺅنڈ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا سریاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور مفرور ملزم سمیت چوروں علی نواز کے قبضے سے 2 مسروقہ گاڑیاں اور حسیب احمد مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا تھانہ خالق شہید کے عملے نے ڈکیتی کے اشتہاری ملزم اللہ نور کو صدر پولیس اشتہاری ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔


