انتظامیہ بسوں پر حملہ اور مسافروں پر تشدد کرنیوالوں کو گرفتار کرے، آل کوئٹہ تفتان کوچز
نوکنڈی : آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج نوکنڈی میں تفتان سے آنیوالے کوچ پر حملہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے دن دہاڑے نوکنڈی بازار میں شرپسند عناصر نے بس پر حملہ آور ہوکر اسٹاف کو زدوکوب کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بس میں سوار مسافروں کو دھونس دھمکی دے کر خواتین، بچوں کی لاج بھی نہیں رکھی گئی، تمام بلوچی رسم و رواج کو پامال کرکے بہت غلط فعل کیا جا چکا ہے، لیویز انتظامیہ نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروایا ہے لیکن ہم چاہتے ہے ان کی فوری طور پر گرفتاری عمل میں لائی جائے ایسے عناصر علاقے کی پر امن فضا کو اپنے شر سے گندہ کرنا چاہتے ہیں بس سروس نوکنڈی کے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے شروع کیا جاچکا ہے لیکن ایسے عناصر کی گھٹیا حرکت کی وجہ سے نوکنڈی شہر سے بس سروس معطل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے ہم ڈپٹی کمشنر چاغی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیکر جلد از جلد حملہ آوروں کو گرفتار کرکے کرار واقعی سزا دی جائے.


