کوئٹہ، گاہی خان اسڑیٹ فائرنگ کے واقعے میں ملوث 4 ملزمان گر فتار

کوئٹہ : کوئٹہ میں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے گاہی خان اسڑیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث 4ملزمان کو گر فتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ،ایس ایس پی آپریشن ذہیب محسن اور ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن ضیاءالحق مندوخیل کی ہدایات پر پو لیس نے کوئٹہ کے علا قے کیچی بیگ میں کاروائی کر تے ہوئے گزشتہ روز گاہی خان اسٹریٹ کیچی بیگ میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کے قتل اور خاتون سمیت متعدد افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ نمبر38/2023 بجرم زیر دفعہ 302،324،147،148،149 ت پ ATA/07 میں نامزد گاہی خان ولد محمد ابراہیم لہڑی ،صدام ولد گاہی خان لہڑی ،چنگیز ولد گاہی خان لہڑی ،صالح محمد ولد محمد علی قوم کھیازئی گر فتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق گر فتار ملزما ن سے تفتیش جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں