دالبندین کسٹم چیک پوسٹ پر گاڑی سے سرکاری اسکولوں کی 19 بوریوں میں بھری درسی کتب برآمد

چاغی (آن لائن) دالبندین کسٹم چیک پوسٹ سے مزدا گاڑی سے 19 بوری تدریسی کتب برآمد ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دالبندین سے کوئٹہ جانے والی مزدا گاڑی سے کسٹم چیک پوسٹ پر کسٹم،لیویز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اسکولوں کے 19 بوریاں سرکاری تدریسی کتب برآمد کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کے مطابق گزشتہ شب ایک مزدا گاڑی دالبندین سے کوئٹہ جارہی تھی دوران تلاشی مزدا گاڑی سے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ جماعت اول اعلی سے لیکر جماعت دہم تک کی 22،2023 20 سال کے 19 بوریاں کتب برآمد کرکے مزدا گاڑی اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا اے سی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے نامعلوم زرنج رکشہ سوار نے تین مختلف دوکانداروں کوردی کے حساب سے فروخت کی تھی تاہم فورس نے دو دکانداروں کو تحویل میں لیا۔رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اصل حقائق جلد سامنے لائی جائیگی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کمشنر چاغی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوئی جس پر احکامات دیتے ہوئے جلد از جلد اصل ملزم کو گرفتار کرکے سامنے لائی جائیگی ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایجوکیشن کے آفیسرز کا اجلاس بھی آج بروز جمعرات طلب کرلیا ہے عوامی حلقوں نے تدریسی کتب کو ردی کے حساب سے فروخت کرنے پر سخت تشویش کا اظہارکیا ہے اس عمل کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے ایسے عناصر کو جلد بے نقاب کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں