سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر فائرنگ میں ملوث عناصر کوگرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدو بزنجو نے سینیٹر منظوراحمد کاکڑ کے بھائی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ میرعبدالقد وس بزنجو نے سینیٹرمنظور احمد خان کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ہوئے فائرنگ سے نصیر کاکڑ اور ایک راہگیر کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments


