مستونگ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ : وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے مستونگ واقعے پر افسوس کا اظہار کیاہے وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر داخلہ کی جاں بحق اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ڈپٹی کمشنر ذاتی نگرانی میں فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اورملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں وزیر داخلہ کی جاں بحق اہلکارکی درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں