دکی، منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، اہل محلہ آپس میں لڑ پڑے، 3 افراد زخمی

دکی (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع دکی کے علا قے ناصر آبادمیں منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر اہلیان محلہ آپس میں دست و گریبا ن ہو گئے جس کے دوران پتھر لگنے سے 3افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑے میں پتھر لگنے سے بچ بچا¶ کرنے والے سمیت 3 افرادزخمی ہو گئے ہیںجن میں عصمت اللہ عرف سملءنعمت خیل ناصر،طارق اور بچ بچا¶ کرنے والا نقیب اللہ شامل ہےںزخمیوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کردےا گیا ہے جبکہ ایک زخمی عصمت اللہ عرف سملئی کو ابتدائی طبی امداد کے بعدلورالائی منتقل کردیا گیا۔واقعہ بے دریغ ہوائی فائرنگ سے روکنے پر پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں