کسی کے ذاتی فعل کو پارٹی سے جوڑ کر قائدین پر کیچڑ اچھالنا غیر جمہوری عمل ہے، نیشنل پارٹی پنجگور
پنجگور (نامہ نگار) نیشنل پارٹی ضلع پنجگور نے گزشتہ شپ پنجگور کے علاقے خدابادان میں کسی ناخوشگوار واقعہ کے متعلق مخالفین کی جانب سے سوشل میڈیا میں نیشنل پارٹی اور انکے معزز قائدین کیخلاف غیر مہذب زبان کے استعمال کو علاقائی روایت کے برخلاف اور انتہائی غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس میں ہزاروں لوگ شامل ہیں ان میں مختلف خیالات سوچ اور شعبے سے تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں نیشنل پارٹی کا فلسفہ معاشرے میں مثبت تعمیری سوچ کو اجاگر کرکے عوام میں شعور وآگاہی پہلا کر بگڑے ہوئے معاشرے میں سدھار پیدا کرنا ہے تاکہ معاشرے اور ان میں بسے ہوئے لوگوں میں سیاسی شعور وطنی اور قومی خدمت کا جزبہ پیدا ہوکر مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل ہوسکے نیشنل پارٹی اس فلسفہ فکر سے کبھی پیچے نہیں ہٹے گی نیشنل پارٹی چاہتی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد باکردار اور قومی جذبے سے سرشار ہوں، ملا نوید نامی شخص کی ذاتی فعل اور برائیوں کو نیشنل پارٹی سے جھوڑ کر ایک جمہوری سیاسی جماعت اور انکے قائدین پر کیچڑ اچھالنا قطعآ درست اقدام نہیں ہے نیشنل پارٹی کی خواہش ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو ملکی قانون کے مطابق سزا اور زخمی افراد کو انصاف ملیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے سراوان کے رہائشی ملا نوید نے گزشتہ سال تین سو افراد کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور سراوان کے لوگوں کی خواہش پر نیشنل پارٹی کے اسٹیج میں آیا تھا ملا نوید نامی شخص جو گزشتہ شب ایک واقعہ میں ملوث پایا گیا جس میں دو شہری زخمی ہوئے تھے نیشنل پارٹی اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف اور ملوث افراد کو سزا ملیں۔ نیشنل پارٹی ایسے عمل کی حمایت ہرگز نہیں کریگی نیشنل پارٹی ایک فرد کی حمایت کے بجائے عوام کی مفادات کو عزیز رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ چند سال پہلے کیچ کے علاقے ڈنک میں ڈکیتی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا اس واقعہ میں ایک بلوچ خاتون ملک ناز بلوچ مسلح افراد کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے تھے اس واقعہ میں پنجگور کا ایک فرد شامل تھا جسکا تعلق بی این پی عوامی اور اسداللہ سدوزئی کے باڈی گارڈ سے شناخت ہوئی جو ایک حقیقت اور ناقابل تردید واقعہ تھا اس پر بھی بی این پی عوامی نے انکی ذاتی فعل قرار دیکر خود کو اس دردناک واقعہ سے لاتعلق کیا لیکن افسوس کہ بی این پی عوامی اور انکے سوشل میڈیا کا نام نہاد اکٹیویسٹ نے پنجگور کے گزشتہ شب کی واقعہ کا ملبہ نیشنل پارٹی اور اسکے قائدین سے جھوٹ کر جو نازیباءاور غلیظ تنقید کی بارش کررہے ہیں یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت عمل ہے نیشنل پارٹی نے سیاست میں دروغ گوئی منافقانہ سیاست پر کھبی یقین نہیں رکھا ہے نیشنل پارٹ کا واضع اور دوٹوک موقف ہے جس نے جرم کیا ہے انکو انکی سزا۔ملنی چاہئے ہے ان کا تعلق جس گروہ یا پارٹی سے ہوںاپنے غیر اخلاقی اور غیر مناسب عمل کی ذمہ دار وہ خود ہے۔


