وسیم اکرم پاکستانی ارطغرل کا کردار ادا کرسکتے ہیں، شنیرا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور معروف سماجی کارکن شنیرا کا خیال ہے کہ وسیم اکرم پاکستانی ارطغرل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا نے وسیم اکرم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سابق کپتان نے ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کی طرح ہاتھ میں تلوار اُٹھائی ہوئی ہے اُس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ایک خاص لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’پاکستانی ورژن کے ارطغرل کی کاسٹ کے لیے وسیم اکرم بہترین ہیں۔شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی پوچھا کہ کیا وسیم اکر م پر یہ نیا انداز جچ رہا ہے؟اُنہوں نے ہیش ٹیگ ThrowBack13thCentury بھی استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہے وہ سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے عثمان کے والد ارطغرل غازی کے دور میں چلی گئیں۔شنیرا کی پوسٹ پر وسیم اکرم کے مداحوں نے کمنٹ کرکے اِس حوالے سے اپنی اپنی رائے کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں