انسانیت اجاگرکرنے کیلئے اخلاق وکردارکے محاسن پر کوئی اختلاف نہیں‘مولاناشیرانی
کوئٹہ: رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ مذہبی روئے اور سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن انسانوں کے درمیان انسانیت کا بنیادی شناخت اجاگر کرنے والے اخلاقی فضائل اور کردار کے محاسن کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے مذہبی عقائد اور سیاسی افکار کی باری بعد میں آتی ہے اس سے پہلے انسان کو اپنی انسانیت ثابت کرنی پڑتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ میں مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی مجلس شوری کے رکن اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید محمد ہاشم موسوی کی قیادت میں علماءکرام اور معتبرین کے وفد کے ساتھ اپنی رہائش گاہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انسانیت کیلئے سب سے بڑی مشکل اس طبقے کے ہاتھوں پیدا ہوتا ہے جو شکل کے انسان مگر کردار اور ذہنیت کے لحاظ سے بھیڑیئے ہوں انسانی اور اسلامی اصولوں پر استوار سیاست میں امت اور انسانیت کے درمیان توحید و تعاون پر زور دیا جاتا ہے جبکہ سیاست بغرض تجارت میں تفریق اور تصادم کیلئے راستہ ہموار کیا جاتاہےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہاشم موسوی نے کہا مسلمانوں کے درمیان اختلافی امور کے مقابلے میں متفقہ نکات کی تعداد بہت زیادہ ہیں امت میں وحدت پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اختلافات کو ابھار کر فاصلے پیدا کرنے کے بجائے مشترکات کو اجاگر کرکے ایک دوسرے کے قریب ہوں کہ قرآن اور سنت رسول و اہل بیت سے ہمیں اتحاد کا درس ملتا ہے ملاقات کے موقع پر علامہ سید محمد رضا اخلاقی علامہ علی حسنین حسین علامہ سید جھان شاہ افضلی سید رحمت اللہ زاہدی موجود تھے ۔


