بیلہ میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
بیلہ (این این آئی) سینئر صوبائی وزیربلدیات سردار صالح محمد بھوتانی کی ہدایت پر تحصیل بیلہ میں جاری مون سون کی بارشوں کے پیش نظر چیف آفیسر عادل بشیر موندرہ کی زیر نگرانی ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے ہفتے کی شام سے جاری تیز موسلادھار بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میونسپل کمیٹی بیلہ کے آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ایمرجنسی کی صورت میں شہری ہیلپ لائن نمبر0853620100 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ مونسپل کمیٹی بیلہ کے ریسکیو عملے کو بھی ایمرجنسی سینٹر میں الرٹ کردیا گیا ہے واضح رہے کی پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی ایڈوائزری میں تیز موسلادھار مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے تنام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مون سون پلان تیاری کیلئے مراسلہ بھی جاری کیاگیا تھا۔


