پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبہ پر حملے اور تشدد انہیں علم کے حصول سے روکنا ہے، بی این پی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئرنائب صدرملک محی الدین لہڑی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی وسابق ضلعی ومرکزی کونسل کے رکن میرغلام رسول مینگل نے پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ کونسل کے چیئرمین یٰسین بلوچ اوربلوچ کونسل ودیگرطلباءسے ملاقات کرکے ان کے ساتھ نارواءسلوک اورپرتشددحملوں و مشکلات پراظہارہمدردی کیاانہوں نے پنجاب ودیگرتعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباءگوناگوں مسائل کا شکارہیں جنھیں مالی مشکلات ومسائل سے بڑھ کراکثرحملوں کے ذریعے حصول علم سے محروم رکھنے کی روش اپناکر تشدد حملوں اورانتظامی مسائل اورتعلیم سے دستبردارکرنے سازشوں پرطلباءسے اظہار یکجہتی کیا اورطلباءکو سردار اختر مینگل آغاحسن بلوچ حاجی ہاشم نوتیزئی کی طرف سے مکمل تعاون کایقین دلایااورانہوں نے طلباءسے مزیدرابطوں کومضبوط کرنےاورمسائل کوہرسطح پراجاگرکرکے انھیں حل کرنے زوردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں