وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری دیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دینے کی منظوری۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی سمری پر منظوری دی۔ اس اقدام کا مقصد گوادر شہر کی ترقی اور بندرگاہ سے متعلق سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ ایس ای ڈی کا قیام سیاحت اور خدمات کے دیگر شعبوں کے لیے ضروری ہے۔ ایس ای ڈی کے قیام کے بعد تجارت، سیاحت رئیل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ کے شعبوں کو مسابقت کی بہترین سطح تک فروغ ملے گا۔ گوادر کو ایک خصوصی اقتصادی ضلع (SED) کے طور پر تجویز کا مقصد پیشہ ورانہ پالیسیوں کو متعارف کرانا ہے۔ ایس ای ڈی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔ صنعتی سرگرمیوں کے لیے وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں پر چھوٹ کی ترغیب اور سرمایہ کاروں کو ویزا پالیسی میں رعایت دی ملے گی۔ وزیراعلیٰ کے اس اقدام سے گوادر میں سرمایہ کاروں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں