اسلم بھوتانی کے گوادر ایئر پورٹ بھرتیوں میں حق تلفی پر وضاحت طلب
حب(نمائندہ انتخاب ) گوادر نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ملازمتوں میں حق تلفی پر گوادر کے عوام احتجاج پر ایم این اے اسلم بھوتانی نے اسمبلی کے اجلاس میں حقائق سامنے لانے کےلئے وفاقی وزرات سول ایوی ایشن سے وضاحت طلب کرلی آج کے اجلاس میں گوادر نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ،اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری شاہدہ رحمان کو وزیر سول ایوسی ایشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت دے دی تفصیلات کے مطابق گوادر نیوا نٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ملازمتوں میں مقامی افراد کی حق تلفی پر مقامی عوامی حلقوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے لسبیلہ گوادر حب سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کے اجلاس کی توسط سے گوادر کے ایک ایشو کی جانب توجہ دلانا چاہتاہوں کہ جہاں گواد ر نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تقریباً35افراد کو ورک چارج پر ملازمت دی گئی ہے اور اس حوالے سے گوادر کے عوام کو اعتراض ہے کہ دوتین مقامی افراد کے علاوہ دیگر لوگ گوادر کے لوکل نہیں ہیں اور اس بارے میں آج بھی گوادر میں احتجاج ہو رہاہے ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہاکہ اس حوالے سے وزیر سول ایوی ایشن پارلیمانی سیکرٹری وضاحت کریں اور حقائق کو سامنے لایا جائے اور آج بدھ کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گوادر نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر جو 35افراد ورک چارج پر تعینات کئے گئے ہیں ان میں گوادر کے مقامی کتنے ہیں بلوچستان کے کتنے ہیں اور آﺅٹ سائڈ بلوچستان کتنے لوگ ہیں تاکہ ہماری بھی تسلی ہو اور جو مقامی لوگ احتجاج کر رہے ہیں وہ بھی آگاہ ہوسکیں کیونکہ اس بارے میں جو ہمیں بتایا گیا ہے کہ جو 35لوگ ورک چارج پر تعینات کئے ہیں ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے سوئپر تک پوسٹیں ہیں ان میں صرف3لوگ گوادر کے مقامی ہیں انھوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بارے میں وزرات سول ایوسی ایشن آج بدھ کے اجلاس میں ہاﺅس کو آگاہ کیا جائے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو مطمئن کر سکیں اور اگر ناانصافی ہو ئی ہے تو انکے ساتھ انصاف کیا جائے ۔


