جھالاوان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے جدوجہد جاری رہے گی,شفیق الرحمن

خضدار:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھالاوان عوامی پینل نے اقتدار کے بغیر بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا ہے ذاتی مفادات کے حصول پر توجہ دینے والوں کا مستقبل تاریک زدہ ہے انہوں نے اپنی رہائش گاہ وڈھ باڈڑی میں بلوچستان عوامی پارٹی باپ کے سینئر رہنماءبابائے خضدار سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر عبدالخالق غلامانی کی قیادت میں ملنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر شفیق الرحمن مینگل کا کہنا تھاکہ جھالاوان عوامی پینل بلوچستان کے مظلوم عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھے گی مسائل کا حل عوام کی خوشحالی ہمارا وڑن ہے۔انہوں کہا کہ ہم نے اقتدار کے بغیر بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کر واکر عوام کا اعتماد بحال رکھنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس ملاقات میں جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما میر یاسر جان مینگل میر رحمت اللہ رخشانی سینئر رہنماو¿ں عبدالصمد کرد میر سعداللہ گنگو اشفاق احمد کرد و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں