سنتھیا رچی نے رحمان ملک، یوسف رضا اور شہاب الدین کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر شیئر کردیں۔

سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ ان کی یوسف رضا گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ہی ہوئی تھی، یہ تصویر ایوان صدر کے استقبالیہ کمرے کی ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ تحقیقاتی ادارے ایوان صدر میں میری آمد کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گے۔

سنتھیارچی نے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ہونے والی ایک ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، سنتھیا رچی نے رحمان ملک کو جھوٹ پکڑنے والی مشین پر بیان دینے کا چیلنج بھی دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں