تربت ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری، ہفتے میں تین روز پروازوں کی آمدو رفت ہوگی
کوئٹہ: سول ایوی ایشن اتھارٹی، سی اے اے نے جون کیلئے تربت ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔ تربت ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و روانگی کے اوقات جاری کردیے گئے۔ تربت ائیرپورٹ پر ہفتہ وار تین روز طیارے لینڈ کرسکیں گے۔ منگل، جمعرات اور ہفتے کے روز شیڈول فلائٹس آسکتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نان شیڈول پروازوں کو تربت ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے 24 گھنٹے قبل آگاہی دینا ہوگی۔ سی اے اے نے نوٹس جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔ خیال رہے کہ تربیت ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، جو شہر سے 5 کلو جنوب کی جانب واقع ہے۔ تربت ایئرپورٹ سے 1970 میں فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوا تھا، مقامی حکومت اور سی اے اے نے 2009ءمیں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کی تھی، جس میں نیا لانج اور کنٹرول ٹاور شامل تھے۔
Load/Hide Comments


