کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو چار ٹاوئنز میں تبدیل کرینا فیصلہ

کوئٹہ:کوئٹہ کو پہلی مرتبہ ٹاونز میں تبدیل کرکے چار میٹروپولیٹن کارپوریشنز بنانے کا فیصلہ،کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم معملات طے پاگئے، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی زیر صدارت کوئٹہ میںبلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق اہم اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدراور صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ،صوبائی وزراءمبین خلجی، صوبائی وزیر محمد خان لہڑی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مشیر ملک نعیم بازئی، جمعیت علما اسلام ف کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی قادرعلی نائل، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی، ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کو بھی چار ٹاونز میں تقسیم کیا جائے گا جس کے تحت چار میٹروپولیٹن کارپوریشنز تشکیل پائیں گی، تاکہ شہر کے مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جاسکے۔ اجلاس کے شرکاءکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروانے کیلئے اقدامات تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جلد از جلد انتخابات کروانے کی سفارش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں