دکی، ٹریکٹر سے گر کر ایک شخص جاں بحق، پشین میںچوری کی واردات پر مزاحمت، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دکی:تھل کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص عبد الجبار ولد پیرجان قوم بلوچ سکنہ کوئیٹہ جان بحق ہوگیا لاش ہسپتال منتقل دکی منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ علاوہ ازیں پشین میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پشین کے علا قے کلی یارو تہہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر موبائل فون ،رقم چھیننے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اللہ دتہ کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں