9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث لوئردیرکے 24 سرکاری اساتذہ معطل
لوئردیر(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کرنے والے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 24اساتذہ کو معطل کردیا۔ضلعی ایجوکیشن آفیسر دیر نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھیجی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کی اور انہیں برطرف کیا۔ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں بھی مذکورہ اساتذہ کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ مختلف ویڈیوز میں بھی انکی شکلیں نظر آئیں ہیں۔
Load/Hide Comments


