پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماﺅں کی ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں پر رہائی
چمن (آن لائن) پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق ترجمان نذیر خان اچکزئی ودیگر رہنماﺅں کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا تحریک انصاف کے رہنماوں کو گزشتہ روز ضمانتیں منسوخ ہونے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق ترجمان نذیر خان اچکزئی، حاجی صلاح الدین اچکزئی، فیصل باری اچکزئی، عصمت اللہ کاکڑ اور آمان اللہ ہمدرد شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماوں کی رہائی کے دوران پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں جیل کے باہر استقبال کیا۔ کیس کی پیروی ممتاز قانون دان بلوچستان ہائی کورٹ نجیب اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ نے کی۔نذیر خان اچکزئی نے تحریک انصاف سوشل میڈیا، صوبائی اور ضلعی عہداروں اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری رہائی کیلئے آواز اٹھائی۔
Load/Hide Comments


