10 ممالک کا سفر کرکے یوریشیا کار اور بائیک ریلی کے شرکاءکوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (آن لائن) یوریشیا کار اور بائیک ریلی 10 ممالک کے سفر کے بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچی ریلی کے شرکاءپاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کے بعد انڈیا روانہ ہوں گئے 10 گاڑیوں اور 7ہیوی بائیکس پر سفر کرنے والے 35 سیاح اس ریلی کا حصہ ہیں جنہوں نے یکم مئی کو فرانس کے دار الحکومت پیرس سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا فرانس، اٹلی، کروشیا، بوسنیا، مونٹی نیگرو، البانیہ ، مقدونیہ، بلغاریہ، ترکی اور ایران سے گزرتے ہوئے گزشتہ روز ریلی کے شرکا ءبلوچستان کے علاقے تفتان سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئے ریلی کے شرکاءکا پاکستانی شہریوں نے استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ ریلی کا بقیہ سفر خوشگوار اور مہم جوئی سے بھر پور ہوگاریلی کے شرکاءچاغی اور نوشکی کے صحرائی اور پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے رات گئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے غیر ملکی سیاح 10روز پاکستان میں گزاریں گے یہاں وہ برف پوش پہاڑوں اور سرسبز و شاداب وادیوں سمیت پاکستان کے دلکش مناظر اور متنوع ثقافتوں کو دیکھنے کے لیے شمالی علاقہ جات کا سفر بھی کریں گے اگلے مرحلے میں ریلی واہگہ بارڈرکے راستے انڈیا میں داخل ہوگی اس کے بعد میانماراور تھائی لینڈ پہنچے گی ریلی مجموعی طور پر 16 ممالک کا سفر کرتے ہوئے 4جولائی کو ملائیشیا کے شہر کوالامپور پہنچ کر اپنے سفر کا اختتام کرے گی۔


