محکمہ خوراک بلوچستان کی گندم اور آٹے کی بین الاصوبائی ترسیل پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
کوئٹہ (آن لائن) محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے سے گندم اور آٹے کی دیگر صوبوں کو ترسیل کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر خاص طور سے نصیر آباد ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے اس اقدام کا مقصد صوبے میں پیدا ہونے والی گندم کو صوبے سے باہر لیجانے سے روکنا ہے تاکہ صوبے میں گندم کی آئندہ پیداوار کے سیزن تک گندم اور آٹے کی کمی نہ ہو اور انکی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجواور وزیر خوراک زمرک خان اچکزئی کی گائڈ لائن کے مطابق گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کر کے نہ صرف طویل عرصہ بعد گندم کی خریداری کا ہدف پورا کیا گیا ہے بلکہ گندم کی دیگر صوبوں کو غیر قانونی ترسیل کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس لیویز اور انتظامیہ کو دفعہ 144 پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد یقینی بنانے اور اسکی خلاف ورزی کرنے والے چاہے کتنے بھی بااثر کیو ں نہ ہو ں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


