توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اوردیگر کے خلاف اسلام آباد میں توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کے معاملہ پر ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔ عمران خان اوردیگر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا۔درخواست گزار نے توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کی جعلی رسید بنانے پر مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر مقامی گھڑیوں کے تاجر نسیم الحق کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کی گئی ۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، سید ذوالفقار عباس بخاری، بیرسٹر مرزاشہزاد اکبر، فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی سمیت دیگر کو بھی مقدمہ میں ملزم نامزدکیا گیا ۔ مقدمہ میں فراڈ، نوسربازی اور ہیراپھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درخواست گزار نے ایف آئی آرمیں مئوقف اختیار کیا ہے کہ توشہ خانہ گھڑی کی خریدوفروخت میں میری دکان کی جعلی رسید استعمال کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں