بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف غداری کیس کی سماعت بینچ کی عدم دستیابی پر موخر
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے روبرو بدھ 7 جون 2023ءکو مرحوم عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کیخلاف آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی و آئین کے آرٹیکل 6 سے روگردانی پر سنگین غداری کا کیس بنچ کی عدم دستیابی کے باعث بلا کسی کارروائی کے موخر ہوگیا۔ آئندہ تاریخ سماعت بعد میں مقرر و مطلع کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


