وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب کے انعقاد پر پابندی کر دی ۔ جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ صوبائی وزرائ، ارکین اسمبلی اور سرکاری حکام سرکاری منصوبوں کا سنگ بنیاد یا افتتاحی تقریب کے انعقاد سے گریز کریں،عوام کے وسائل سے عوامی منصوبے بنائے جاتے ہیںان منصوبوں کا کریڈٹ کسی اور کا نہیں صرف عوام کا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی نوعیت کے منصوبوں کا افتتاح وسائل اور سرکاری مشنری کا اصراف ہے افتتاحی منصوبوں کے افتتاح کی پبلسٹی یا تصاویر سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتاظاہری نمود و نمائش کی بجائے بنیادی مسائل کا حل اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی عمل کے ثمرات عوام تک پہنچانا ہماری اولین زمہ داری ہے ترقیاتی منصوبے عوام کا حق ہیں ہم ان پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کے فوری آغاز کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے آغاز کی افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں