محکمہ پی ایچ ای کچھی واپڈا کا کروڑوں روپے کا مقروض، واٹر سپلائیوں کے کنکنشز منقطع کیے جانے کا امکان

بولان: محکمہ پی ایچ ای کچھی واپڈا ڈھاڈر کا کروڑوں کا مقروض نکلا، عدم ادائیگی کی وجہ سے واپڈا کی جانب سے واٹر سپلائیوں کے کنکشنز منقطع کیئے جانے کا امکان ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ پی ایچ ای بلوچستان بھر میں اپنے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کرچکا مگر ڈھاڈر پی ایچ ای کی جانب سے تاحال کوئی رقم واپڈا کو بلوں کی مد میں جمع نہیں کیا جاسکا جس سے شہر بھر میں آبنوشی کا بحران ایک بات پھر سے سر اٹھانے کا امکان ہے رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں محکمہ پی ایچ ای کچھی کے آفیسران معمول کے مطابق موسم گرما میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں ناکامی سے دوچار نظر آتے ہیں محکمہ سفید ہاتھی بن چکا سالانہ کروڑوں روپے واٹر سپلائیوں کی مد میں جاری ہونے کے باوجود واپڈا کو ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے واٹر سپلائی رندعلی، واٹر سپلائی فیض آباد، واٹر سپلائی ڈھاڈر بور 1 اور واٹر سپلائی بور 2 کے بجلی کی کنکشنز کو منقطع کرنے کی امکان ہے ڈھاڈر شدید ترین گرم خطے پر واقع ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں پانی لازمی ضرورت مگر محکمہ پی ایچ ای کی وجہ سے اب شہری بوند بوند کو ترسنے لگیں گے جس سے علاقہ کربلا بن جائے گا ذرائع نے بتایا کہ پی ایچ ای کو صوبہ بھر کے واٹر سپلائیوں کے بجلی کی مد میں کروڑوں روپے جاری کیئے جاچکے ہیں مگر پی ایچ ای کچھی واپڈا کا تاحال کروڑوں روپے مقروض ہے جس کی وجہ سے واپڈا کی جانب سے بہ امر مجبوری واٹر سپلائیوں کے بجلی کی کنکشنز بند کیئے جانے کا امکان ہے ڈھاڈر کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر پی ایچ ای کے نا اہل آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جنکی کرپشن کی وجہ سے ایک بار پھر شہری شدید گرمی میں آب نوشی کیلئے سرگرداں رہیں گے واپڈا کے مقروض پی ایچ ای واجبات کی ادائیگی ضروری بناکر شہریوں کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں