پنجاب یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں طالبعلم ڈوب گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں طالبعلم ڈوب گیا۔ لائیو گارڈز نے طالب علم کو گہرے پانی سے نکالا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طالب علم دوست کے ساتھ تیرتا ہوا گہرے پانی میں چلا گیا، لائیو گارڈز نے طالب علم کو گہرے پانی سے نکالا، طالبعلم کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ رواں ماہ یونیورسٹی پول کو بحال کیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی پول ماضی میں حادثے کے باعث بند رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں