بلوچستان کے لوگوں کو صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت، معاہدہ ہوگیا
کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان اسفندیار خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صحت کارڈ صحت کے شعبے میں گیم چینچر ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن کے مطابق بلوچستان کے لوگوں کو بلوچستان صحت کارڈ کے توسط سے 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اسٹیٹ لائف کے باضابطہ ایم او یو سائن کرلیا گیا ہے اور یہ سہولت بلوچستان کے 34 اضلاع کے مکینوں کو شناختی کارڈ کے توسط سے فراہم کی جائے گی اس میں شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ ہونا چاہیے اور شناختی کارڈ ہی ہر شہری کا بلوچستان صحت کارڈ ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو بلوچستان صحت کارڈ کے توسط سے یقینی بنائیں اس کے لئے بلوچستان کے تمام سرکاری نجی اور پبلک ہسپتالوں کو اس پینل میں لیا جائے گا جو حکومت اور اسٹیٹ لائف کے مقرر کردہ معیار اور شرائط پر پورا اتریں گے اس صحت کارڈ کے توسط سے بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتال ڈسٹرکٹ ہسپتال بی ایچ یوز اور نجی ہسپتالوں کی سروس بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کے طول و ارض میں بسنے والے لوگوں کو اپنی گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت میسر ہوگی صحت کارڈ میں ہر اس شخص کو صحت کارڈ کے توسط سے صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی جو کسی بھی مرض کے علاج کے لئے ہسپتال میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق داخل ہوگا ہماری کوشش ہے کہ صحت کارڈ کو جلد از جلد فعال بنا کر پہلے مرحلے میں 10 لاکھ لوگوں کو شناختی کارڈ کے ذریعے صحت کارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور 10 لاکھ لوگ اس سال صحت کارڈ کا حصہ بن جائیں گے اس حوالے سے حکومت نے فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور محکمہ اسٹیٹ لائف کی جانب سے ہسپتالوں میں اپنے سینٹر اور عوام کو علاج کے لئے اس صحت کارڈ کے توسط سے اسپیشل کاﺅنٹر اور دیگر لوازامات پورے کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئیں ہیں حکومت اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ہماری لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنی شناختی کارڈ پر صحیح اندراج کرائیں اور اپنے بچوں جو کہ کمسن ہیں ان کے برتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ کروائیں اور جو نوجوان 18 سال سے زائد عمر ہیں اور شادی شدہ ہیں ان کا شناختی کارڈ میں الگ خاندان کے طور پر اندراج یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں بلوچستان رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور یہاں پر بسنے والے لوگ اور آبادی پھیلی ہوئی ہے لوگوں کو ہسپتالوں تک علاج معالجہ کے لئے پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے صحت کارڈ کے توسط سے لوگوں کو اپنے گھروں کے قریب اپنے علاقوں میں صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو جدید دور کے مطابق صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اس کے لئے محکمہ صحت اور دیگر شعبہ جات کوارڈینیشن کے ساتھ اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ مل جل کر اپنے لوگوں کو صحت کی سہولیات دی جاسکیں ۔


