بلوچستان میں اینٹی نارکو ٹکس والے لسی کو بھی کہتے ہیں کہ یہ ایرانی ہے، جان جمالی

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان جمالی کی زیر صدارت ایک گھنٹے 35منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں پوئنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی یونس زہری نے کہا کہ آئی جی پولیس کے حکم پر پورے بلوچستان کی طرح میرے حلقہ انتخاب خضدار میں22 منی پیٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا، بلوچستان میں پہلے ہی بے روزگاری ہے، حکومت اس کا نوٹس لے، جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے صوبائی حکومت کا موقف دیا جس پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جلد اس مسئلے کو وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کرتا ہوں، جلد اس مسئلے کو حل کرونگا، جس اسپیکر جان جمالی نے کہا کہ کوئٹہ سے لسی بھی لے جاﺅ تو اینٹی نارکوٹیکس والے روک کر کہتے کہ یہ ایرانی ہے، خداراہ لسی کو چھوڑ دیا جائے اس میں کوئی نشہ تو نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں