بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے کا شکار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی گاڑی کو 10 جون ہفتے کے روز ایک ٹرک نے ٹکر ماردی، جس کی اطلاع نے شوہر مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دو گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ‘یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں، روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جسے طبی امداد کے لیے لے جایا گیا’۔اداکارہ کے شوہر نے ممبئی پولیس سے واقعہ کی تحقیات کیلئے درخواست کردی ہے۔روبینہ دلیک نے اپنی ٹوئٹ میں طبیعت سے متعلق بتایا ‘اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میں گہرے صدمے میں مبتلا ہوں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں