امام بلوچ نواب خیربخش مری کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی

بلوچ تحریک کے سرخیل نواب خیربخش مری کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی، نواب خیر بخش مری 10جون 2014کو کراچی کے ہسپتال میں وفات پا گئے وہ بلوچ عوام کے ہرطبقہ کے ہر دل عزیز رہنما تھے، بلوچ نوجوانوں میں وہ خاصے مقبول تھے، بلوچ حلقوں میں انہیں پیمبر انقلاب،امام ء آجوئی اورامام بلوچ کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے، نواب مری نے افغانستان میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلا وطنی کی زندگی بھی گزاری،نواب خیر بخش مری شال کے مغربی علاقے بلندو بالا چلتن کے دامان میں واقع نیوکاہان کی شہداء قبرستان میں آسودہ خاک ہیں، نواب مری کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کو مزاحمت کی راہ دکھا کراُن کی شعوری تعلیم کی راہ ہموار کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں